وزیراعظم عمران خان مہنگائی روکنےکیلئے اقدامات کریں یا گھر جائیں، بلاول

کراچی (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان مہنگائی روکنےکیلئے اقدامات کریں یا گھر جائیں . انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ آج ملک میں عام آدمی مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہے اور اس کی صرف ایک وجہ عمران خان کی نااہلی ہے .

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہےکہ مہنگائی روکنےکے لیے عمران خان اقدامات کریں یا گھر جائیں . ایک بیان میں بلاول کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پاس بحرانوں کے حل کے لیے کوئی وژن نہیں ہے، گھٹتی آمدنی اور بڑھتی مہنگائی کے بحران کو روکنےکے لیے عمران خان عملی اقدامات کریں یا پھر گھرجائیں . بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان ہر بحران پر نوٹس لے کر آخر میں 'میں کیا کروں' کا اعلان کرکے نئے بحرانوں کو پیدا کرنا شروع ہوجاتے ہیں، آج ملک میں عام آدمی مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہے اور اس کی صرف ایک وجہ عمران خان کی نااہلی ہے.ان کا کہنا تھا کہ بڑی بڑی باتیں کرکے اقتدار حاصل کرنے والے عمران خان کہ پاس بحرانوں کے حل کے لیے نہ کوئی وژن ہے نا منصوبہ، قوم مہنگائی کی صورت میں تبدیلی کی وہ خوفناک قیمت ادا کر رہی ہے، جس کا ازالہ اگلی کئی حکومتوں کو کرنا ہوگا . بلاول نے کہا کہ عوام سے منہگائی کے اعداد و شمار چھپانے سے ملک میں مہنگائی کم نہیں ہوگی، حکومت اعداد و شمار چھپانے کے بجائے مافیا کو نوازنا اورکرپشن بند کرے . انہوں نے کہا کہ آمرانہ ادوار میں بھی منہگائی کے اعداد و شمار عوام سے چھپانے کی کوشش نہیں کی گئی . خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے ادارہ شماریات کو ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ جاری کرنے سے روک دیا ہے . ذرائع کے مطابق کابینہ نے ادارہ شماریات کو ماہانہ رپورٹ جاری کرنے کی ہدایت کی ہے جس کے بعد رواں ہفتے سے شماریات ڈویژن مہنگائی پرہفتہ وار رپورٹ جاری نہیں کرے گا . . .

متعلقہ خبریں