سعودی سپریم کورٹ کا عیدالاضحیٰ کے چاند سے متعلق اہم حکم آگیا


رىاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے عیدالاضحیٰ کے حوالے سے اہم اعلامیہ جاری کرتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پیر کی شام 27 مئی بمطابق 29 ذوالقعد، ذوالحج کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں۔
عدالتِ عالیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جو بھی فرد ذوالحج کا چاند براہِ راست یا دوربین کے ذریعے دیکھے، وہ قریبی عدالت میں گواہی دے یا متعلقہ مرکز سے رجوع کرے تاکہ اس کی شہادت عدالت تک پہنچائی جا سکے۔
عرب میڈیا کے مطابق، اگر 27 مئی کو چاند نظر آ گیا تو اسلامی مہینے ذوالحج کا آغاز 28 مئی بروز منگل سے ہوگا جس کے مطابق عیدالاضحیٰ 6 جون بروز جمعہ کو منائی جائے گی تاہم اگر چاند نظر نہ آیا تو یکم ذوالحج جمعرات 29 مئی کو ہوگا اور عیدالاضحیٰ کا دن ہفتہ 7 جون کو آئے گا۔
سپریم کورٹ نے شہریوں اور نجی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ شرعی طریقے سے چاند کی رؤیت کی کوشش کریں اور چاند نظر آنے کی صورت میں متعلقہ اداروں کو فوری اطلاع دیں تاکہ شرعی تقاضوں کے مطابق فیصلے کیے جا سکیں۔
دوسری جانب قطر نے رواں سال عید الاضحی پر پانچ دن کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔خلیجی ملک میں تہوار کے لیے عام تعطیلات ذوالحجہ کی نویں تاریخ سے شروع ہوں گی جسے یومِ عرفہ کے بھی کہا جاتا ہے جو اسلام کا مقدس ترین دن ہے۔
قطر میں سرکاری تعطیل 9 ذی الحجہ سے 13 ذوالحجہ کے اختتام تک ہو گی تاہم چاند نظر آنے کے بعد اس میں تبدیلی ہو سکتی ہے۔
ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے مطابق یو اے ای میں ذی الحج کا چاند 27 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے اور اگر یہ پیشگوئی درست ثابت ہوئی تو عیدالاضحیٰ جمعہ 6 جون کو ہونے کا امکان ہے۔
یو اے ا ی میں ہر سال عیدالاضحیٰ کے موقع پر یوم عرفہ سمیت چار چھٹیاں ہوتی ہے۔ تو اگر ماہرین فلکیات کی یہ پیشگوئی درست ثابت ہوتی ہے تو امارات میں جمعرات 5 جون سے (9 ذی الحج) سے اتوار 8 جون تک ہوں گی۔

WhatsApp
Get Alert