کرونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی

لاہور(قدرت روزنامہ) کرونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، ملک کے 22 اضلاع میں صورتحال تشویش ناک، 2 خطرناک ترین اضلاع میں کیسز کی شرح 20 فیصد سے تجاوز کر گئی . تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس ایک بار پھر بے قابو ہونے لگا ہے، چاروں صوبوں کے 22 اضلاع کرونا کے حوالے سے اہم قرار دئیے گئے ہیں .

ان اضلاع میں سے ملک کے 2 اضلاع میں کرونا کیسز کی شرح 20 فیصد سے زائد ہے . ذرائع کے مطابق ملک میں کرونا کی بلند ترین 28.57 فیصد شرح جہلم میں ہے، جبکہ گلگت میں کیسز کی شرح 22.56 ہو گئی ہے . ذرائع کے مطابق مظفر آباد میں کیسز کی شرح 14.79، میرپور 4.69 ، اسکردو میں 15.91 ،کراچی میں 14.27 ،حیدرآباد میں 5.88 ،وفاقی دارالحکومت میں مثبت کیسز کی شرح 6.49 ، پشاور میں 9 ، نوشہرہ میں 4.65 ، ایبٹ آباد میں 2.2، چارسدہ میں 1.20، مردان 1.86 ،صوابی میں 2.68 ، سوات میں 1.90 ، ملتان میں 1.44، بہاولپور میں 1.12 ، راولپنڈی میں 11.6، لاہور 3.58 ،گوجرانوالہ میں 1.37 جبکہ گجرات میں مثبت کیسز کی شرح 1.10 فیصد ہے . دوسری جانب این سی او سی کے مطابق پاکستان بھر میں کرونا مثبت آنے کی شرح 5.65 فیصد ہو گئی . گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا کی وجہ سے 39 اموات ہوئیں جبکہ کورونا کے مزید 2783 کیسز رپورٹ ہوئے . جس کے بعد ملک بھر میں کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 720 ہوگئی جبکہ کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 86 ہزار 668 ہوگئی ہے . نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 3 لاکھ 49 ہزار 890، سندھ میں 3 لاکھ 54 ہزار 103، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 40 ہزار 293، بلوچستان میں 28 ہزار 884، گلگت بلتستان میں 7 ہزار 288، اسلام آباد میں 84 ہزار 399 جبکہ آزاد کشمیر میں 21 ہزار 811 کیسز رپورٹ ہو چکے . . .

متعلقہ خبریں