کوئٹہ میں پولیس پر دستی بم حملہ قابل مذمت، بلوچستان حکومت کا اعلان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے کوئٹہ میں پولیس پر دستی بم حملے کو شدید الفاظ میں قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ امن کے دشمنوں کی سازش ہے جو بلوچستان کا ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حملے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں۔
ترجمان حکومت نے مزید کہا کہ بلوچستان میں عوام اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور امن و استحکام کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔ انہوں نے عوام سے بھی پرامن ماحول کو برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔

WhatsApp
Get Alert