داماد زیادہ اسمارٹ ہے یا سسر؟ شاہین آفریدی کے ساتھ تصویر لگاکر شاہد آفریدی کا سوال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سابق مایہ ناز کرکٹر شاہد آفریدی نے اپنی اور اپنے داماد کرکٹر شاہین آفریدی کی ایک خوبصورت تصویر شوشل میڈیا پر شیئر کی ہے اور اس حوالے سے صارفین سے ایک دلچسپ سوال بھی کیا ہے۔
واضح رہے کہ شاہد آفریدی اور شاہین آفریدی ان دنوں مع اہل و عیال گھومنے پھرنے دبئی گئے ہوئے ہیں۔ شاہین کی سربراہی میں حال ہی میں لاہور قلندرز پاکستان سپر لیگ کا 10 واں ایڈیشن جیتا ہے۔ یاد رہے کہ شاہین آفریدی نے شاہد آفریدی کی بڑی صاحبزادی انشا سے فروری 2023 میں شادی کی تھی۔
اپنے انسٹاگرام پر جاری کردہ داماد کے ساتھ تصویر کے کیپشن میں شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا صارفین سے سوال کیا کہ کون زیادہ فٹ لگ رہا ہے، سسر یا داماد؟
واضح رہے کہ شاہد آفریدی ایک قابل رشک شکل و صورت، قد کاٹھ اور صحت کے حامل فرد ہیں اور اگر وہ اپنے خوبر؎و داماد شاہد آفریدی کے ساتھ کھڑے ہوں تو واقعی یہ بتانا خاصا مشکل ہوجاتا ہے کہ دونوں میں سے کون زیادہ فٹ ہے۔
اس سوال پر دونوں کے پرستار بھی مشکل میں پڑگئے اور زیادہ تر نے کسی ایک کی سائیڈ لینے سے گریز کیا۔
زیادہ تر نے تصویر دیکھ کر اپنے کمینٹس میں ماشاء الله لکھا، دونوں کی ہی تعریف کی اور پاکستان کے باعث فخر دونوں سسر داماد کو دعائیں دیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ دونوں ہی پیارے اور ہینڈسم ہیں۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ دونوں بھائی لگ رہے ہیں۔
تاہم کچھ لوگوں نے دونوں میں سے ایک کی سائیڈ بھی لی۔ ایک نے لکھا کہ داماد زیادہ فٹ آفریدی ہیں جبکہ دوسرے نے لکھا کہ ہمیشہ کی طرح داماد زیادہ فٹ لگ رہے ہیں۔
کچھ لوگوں نے شاہد آفریدی کی سائیڈ لیتے ہوئے کہا کہ سسر مختلف یعنی داماد سے بہتر لگ رہے ہیں۔
شان آفریدی نے تصویر پر کمینٹ کیا کہ دونوں صرف فریم میں ہی فٹ نہیں بلکہ روح، دل اور شہرت کے لحاظ سے بھی فٹ ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ ایک نے ماضی سنبھالا اور دوسرا حال سنبھالے ہوئے ہیں اور دونوں ہی وفادار، مضبوط اور سچے (انسان) ہیں۔
