حرا مانی کو گانا گانا مہنگا پڑ گیا۔لباس ایسا کہ صارفین نے تنقید کر دی۔ویڈیو دیکھیں
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکارہ حرا مانی نے معروف میوزیکل بینڈ نوری کے کانسرٹ میں گلوکار علی نور کے ہمراہ گانا ‘یارا نیند آئے نہ’ گایا جس پر صارفین نے ان کے لباس پر سخت تنقید کی۔ تفصیلات کے مطابق حرا مانی کے گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے آواز اور گانے سمیت حرا مانی کے لباس پہننے کے انداز کو مذاق کا نشانہ بناڈالا۔
ایک صارف نے کہا کہ انہیں نہ کپڑے پہننا آتے ہیں اور نہ ہی گانا گانا آتا ہے۔ ویڈیو پر کسی نے کانسرٹ کو مذاق قرار دیا تو کسی نے کہا کہ حرا ایسے گانا گارہی ہیں جیسے کسی بچے کو مائیک دے دیا ہو۔ یادرہے کہ اداکارہ حرا مانی نے رواں برس کے آغاز پر گلوکاری کا آغاز کیا تھا، انہوں نے اپنا پہلا گیت ‘سواری’ گایا تھا جسے عوام میں بے حد مقبولیت ملی تھی۔ مداح حرا کا پہلا گانا ریلیز ہونے کے بعد سے ان کی آواز اور گلوکاری کی بے حد تعریفیں کررہے تھے۔
View this post on Instagram