لیگی رکن اسمبلی شائستہ پرویز ملک نے دوران عدت مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لئے فتویٰ لے لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) شائستہ پرویز ملک نے دوران عدت ضروری امر کے لیے جانے کے حوالے سے باقاعدہ جامعہ اشرفیہ سے فتویٰ لیا . ایکسپریس نیوز کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج قومی اسمبلی میں جاری ہے، اور اجلاس میں شرکت کے لئے مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک بھی شرکت کریں گی .

لیگی رہنما شائستہ پرویز ملک اپنے شوہر ملک پرویز کی رحلت کے باعث اس وقت عدت میں ہیں، تاہم انہوں نے دوران عدت ضروری امر کے لیے جانے کے حوالے سے باقاعدہ جامعہ اشرفیہ سے فتویٰ لے لیا ہے . . .

متعلقہ خبریں