گھر بنانا بھی مشکل ہو گیا، اینٹوں کی قیمت میں مزید اضافہ

مکوآنہ(قدرت روزنامہ)فیصل آباد میں کوئلہ کی قیمتوں میں بار بار اضافہ بھٹہ مالکان نے اینٹوں کے ریٹ بڑھا دیے اول کلاس دوئم اور بارشی اینٹوں کے ریٹ میں ایک ہزار روپے کا اضافہ کر دیا تفصیل کے مطا بق سر چھپا نے کے لیے گھر بنانا عام آدمی کی پہنچ سے دوسر ہو گیا کوئلہ کی قیمت میں 6ہزار روپے فی ٹن کا اضافہ جبکہ 50ہزار روپے کوئلہ سپلائی کرنے والی گاڑی کے کرائے میں اضا فہ کے بعد بھٹہ مالکان نے اینٹوں کے ریٹ بڑھا دیے اول کلاس دوئم اور بارشی اینٹوں کے ریٹ میں ایک ہزار روپے کا اضافہ کر دیا . .

.

متعلقہ خبریں