ناراض ہوں مگر منا لیتے ہیں، عامر لیاقت کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ ناراض ہوں مگر منا لیتے ہیں . رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ ہونے والی ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ“یہ ملاقات اک بہانا ہے، پیار کا سلسلہ پرانا ہے ”انہوں نے لکھا کہ“ناراض ہوں مگر منا لیتے ہیں، کھوکر بھی ان ہی کو پانا ہے” .

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت سے قبل عامر لیاقت حسین نے غیر رسمی بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم آئے نہیں بلکہ لائے گئے ہیں، بڑے اہتمام سے لائے گئے ہیں . صحافی نے سوال کیا کہ کون لایا ہے؟ پی ٹی آئی رہنما نے جواب دیا جو ہمیشہ لاتے ہیں وہی اہتمام کے ساتھ لائے ہیں . یہ ملاقات اک بہانا ہے پیار کا سلسلہ پرانا ہے ناراض ہوں مگرمنالیتے ہیں کھوکربھی ان ہی کو پاناہے . .

متعلقہ خبریں