ایران کو ڈیل کرلینا چاہیے اس سے پہلے کہ اس کے پاس کچھ نہ بچے ،امریکی صدر

امریکی فوج نے اس آپریشن میں کوئی کردار ادا نہیں کیا، ڈونلڈ ٹرمپ


واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر حالیہ اسرائیلی حملوں میں واشنگٹن ملوث نہیں ہے۔ ایران کو کہا معاہدہ کرلو،لیکن انہوں نے نہیں کیا ایران کوڈیل کرلینی چاہیے اس سے پہلے کہ اس کے پاس کچھ نہ بچے۔
صدر ٹرمپ نے ایک بیان میں واضح کیا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہو سکتے اور امریکا اس حوالے سے کسی بھی خطرے کو سنجیدگی سے لے رہا ہے۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ ایران کے مذاکرات کی میز پر واپس آنے کی امید رکھتے ہیں تاکہ خطے میں امن و استحکام بحال کیا جا سکے۔
صدر ٹرمپ نےکہا کہ اسرائیلی منصوبوں کا علم تھا لیکن امریکی فوج نے اس آپریشن میں کوئی کردارادانہیں کیا۔

WhatsApp
Get Alert