” خواجہ آصف نے قومی خزانے کو نقصان نہیں پہنچایا “ لاہور ہائیکورٹ نے ضمانت پر رہائی کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)ہائیکورٹ ن لیگی رہنما خواجہ آصف کی ضمانت پر رہائی کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے . تفصیلات کے مطابق جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس شہباز رضوی نے 18 صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کیا ، فیصلے میں کہا گیاہے کہ تفتیشی رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف کے خلاف تحقیقات جاری ہیں ، نیب پراسیکیوٹر کے مطابق خواجہ آصف کیخلاف ریفرنس چیئرمین نیب کو بھجوا دیاہے خواجہ آصف پر آمد ن سے زائد اثاثوں کے الزام میں مزید تفتیش کی ضرورت ہے .

فیصلے کے مطابق خواجہ آصف اپنی بیرون ملک آمدنی ریٹرنز میں ڈکلیئر کر رکھی ہیں ،خواجہ آصف نے قومی خزانے کو نقصان نہیں پہنچایا . . .

متعلقہ خبریں