موسم ہوئیا اے بے ایمان! ماہرہ خان کی دلکش ادائیں دیکھ کر مداح ہوش کھو بیٹھے، ویڈیو

کراچی(قدرت روزنامہ)نامور اداکارہ ماہرہ خان ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ عظیم گلوکارہ نور جہاں کے مشہور پنجابی گیت میں تے میرا دلبر جانی پر دلکش انداز میں پرفارم کرتی نظر آتی ہیں۔

ماہرہ خان نے یہ ویڈیو خود اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کی جس میں ان کا پُراعتماد انداز، کلاسیکی موسیقی سے جڑی جذباتی اداکاری اور دلکش انداز مداحوں کو بے حد بھایا۔

ویڈیو میں ان کی حرکات و سکنات نور جہاں کے لازوال گیت کے ساتھ ہم آہنگ ہو کر ایک دلکش امتزاج پیش کرتی ہیں جنہیں دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے اسے روایتی دلکشی اور جدید خوبصورتی کا حسین امتزاج قرار دیا۔

یہ ویڈیو مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہوئی اور ماہرہ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں۔

یاد رہے کہ ماہرہ خان کا نیا رومانوی کامیڈی فلم لوو گرو ان دنوں باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

عید الاضحی کے موقع پر ریلیز ہونے والی اس فلم میں ان کے ساتھ مرکزی کردار میں ہمایوں سعید نظر آ رہے ہیں۔ صرف پہلے ہفتے میں یہ فلم 500 ملین روپے سے زائد کما چکی ہے، جو ملکی اور بین الاقوامی سینما گھروں میں نمائش کے ذریعے حاصل کی گئی رقم ہے۔

لوو گرو اس وقت ملک بھر کے 60 سے زائد سینما گھروں میں کامیابی سے چل رہی ہے۔ فلمی تجزیہ کاروں اور سینما مالکان کے مطابق عید کی چھٹیوں کے دوران اس فلم نے شاندار کارکردگی دکھائی اور مستقبل قریب میں اس کی کمائی میں مزید اضافے کی توقع ہے۔

زبانی تشہیر اور فلم کی دلکش کہانی کی وجہ سے ناظرین کی دلچسپی بدستور قائم ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ لوو گرو نے پہلے ہفتے میں 120 ملین روپے کما کر دی لیجنڈ آف مولا جٹ جیسی بلاک بسٹر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا جس نے اپنے ابتدائی ہفتے میں 110 ملین روپے کمائے تھے۔

WhatsApp
Get Alert