جولائی تا اکتوبر آئی ٹی برآمدات میں 234 ملین ڈالرز کا ریکارڈ اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جولائی تا اکتوبر آئی ٹی برآمدات میں 234 ملین ڈالرز کا ریکارڈ اضافہ ہوا . وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہاکہ برآمدات کا حجم 830 ملین ڈالر رہا جبکہ گزشتہ سال یہ حجم 596 ملین ڈالرز تھا،رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں آئی ٹی ایکسپورٹ کی شرح نمو 39 اعشاریہ 26 فیصد رہی .

وفاقی وزیر نے کہاکہ آئی ٹی کی نیٹ ایکسپورٹ 75 اعشاریہ 9 فیصد کے ساتھ 630 ملین ڈالرز تک پہنچ گئیں . وفاقی وزیر نے کہاکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 70 اعشارہہ 97 فیصد کے ساتھ یہ حجم 423 ملین ڈالرز تھا . وفاقی وزیر نے کہاکہ آئی ٹی برآمدات میں مسلسل ریکارڈ اضافے پر آئی ٹی کمپنیاں مبارکباد کی مستحق ہیں،دسمبر 2022 تک انشاء اللہ آئی ٹی ایکسپورٹ ساڑھے 3 ارب ڈالرز کا ہدف بھی عبور کرلیں گی . . .

متعلقہ خبریں