امریکہ واپس جانے کے لیے نہیں آیا، کپتان نے چاہا تو الیکشن بھی لڑوں گا، شہباز گل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے کہا ہے کہ وہ امریکہ واپس جانے کے لئے نہیں آئے، کپتان نے چاہا تو الیکشن بھی لڑیں گے . سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شہباز گل نے کہا کہ کچھ سیاسی مسخرے اپنے آپ کو خبروں میں رکھنے کے لئے آئے دن ان کے امریکہ واپس جانے کی جھوٹی پیش گوئیاں کرتے رہتے ہیں، ایسے مسخروں پر واضح کر دوں کہ واپس جانے کے لئے نہیں آیا .

شہبازگل نے کہا ہے کہ جتنا پیسہ آپ شریفوں کی کرپشن میں مددکر کے کماتے تھے . اس سے زیادہ پیسوں کی نوکری عمران خان پرقربان کی ہے،جب تک ہمت ہے مسخروں اور ان کے تماش بینوں کی کرپشن کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا . شہباز گل نے کہا کہ کپتان حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں، وہ اپنے کپتان کے ساتھ کھڑ ے ہوں گے، مجھے پتہ ہے مسخروں اور ان کے لیڈروں کومیری بہت تکلیف ہے،زندگی موت عزت اللہ کے ہاتھ ہے . .

متعلقہ خبریں