آئین کے تحت ملک چلانا ہے تو تمام ادارے حدود میں رہ کر کام کریں، قمرزمان کائرہ

(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ آئین کے تحت ملک چلانا ہے تو تمام ادارے حدود میں رہ کر کام کریں . انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے کسی معاشرے میں لیکچر سے چیزیں ٹھیک نہیں ہوتیں، ہماری حکومت مدینے کی ریاست کی بات کرتی ہے .

قمرزمان کائرہ نے کہا کہ ہم کس سے مطالبہ کررہے ہیں قانون پرعمل ہو، احتساب ہو، مسئلہ یہ ہے ہمارے ادارے کام نہیں کررہے . پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہنا ہے کہ آئین کے تحت ملک چلانا ہے تو تمام ادارے حدود میں رہ کر کام کریں، ہمیں آئین پر عمل کرنا ہے اور جمہوریت کے مطابق ملک چلانا ہے، بہت سے طاقتور لوگ اپنی مرضی کے فیصلے کرواتے ہیں . انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ملک میں ہر قسم کے قوانین موجود ہیں، جدید ریاستیں بہتر قوانین بنا کرخود کومہذب بناتی ہیں . . .

متعلقہ خبریں