امریکی A-10 تھنڈر بولٹ طیارے مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا کی فضائی نگرانی پر مامور

ابوظبی(قدرت روزنامہ)امریکی سینٹرل کمانڈ کے A-10 تھنڈر بولٹ طیارے مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا کی فضائی نگرانی پر مامور کردیے گئے۔
امریکی سینٹ کام خطے میں 21 ممالک کی سکیورٹی، فوجی کارروائیوں کا ذمہ دار ہے۔
سینٹ کام کا دائرہ کار مصر، ایران، سعودی عرب، قطر ، امارات، افغانستان اور پاکستان سمیت اہم ممالک پر محیط ہے۔
امریکی فوجی کمانڈ اسٹریٹ آف ہرمز، بحیرہ احمر اور سوئز کینال جیسے اسٹریٹیجک راستوں کی نگرانی کرتی ہے۔
امریکی طیارے A-10 تھنڈر بولٹ سینٹ کام کے اہم دفاعی مشنز کا حصہ ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈ کا صدر دفتر امریکی شہر فلوریڈا میں ہے جبکہ سینٹ کام کا فارورڈ بیس قطر میں واقع ہے۔
