رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نااہل قرار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو نااہل قرار دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کے خلاف اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنس کو منظور کرتے ہوئے فیصلہ سنایا۔ ان کے خلاف دائر دو مختلف درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ جمشید دستی نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی میں جعلی تعلیمی اسناد جمع کرائیں۔
فیصلے میں واضح کیا گیا کہ جمشید دستی کی جمع کرائی گئی تعلیمی اسناد جعلی قرار دی جا چکی ہیں، جس کے بعد وہ صادق اور امین نہیں رہے۔

WhatsApp
Get Alert