تمپ،ندی سے لاش برآمد، بلیدہ سے 3روز قبل ملنے والی لاش کی شناخت کرلی گئی


مند /تربت(قدرت روزنامہ)مند اور تمپ سے ندیوں میں 2لاشیں برآمد ، بلیدہ سے 3روز قبل ملنے والی لاش کی شناخت کرلی گئی ، مند سے نامہ نگار کے مطابق مندیگ ندی سے پولیس نے ایک لاش برآمدکرلی ہے جسے فوری طورپر رورل ہیلتھ سینٹر مند منتقل کردیا گیا جہاں اس کی شناخت عبدالقیوم ولد عبدالحئی سکنہ نزوہ بازار بلوچ آبادمند کے نام سے کی گئی ، ادھر تمپ کے علاقہ گومازی میں پولیس نے نہنگ ندی سے ایک لاش برآمدکرلی گئی ہے ، جس کی شناخت محمد رحیم ولد حیدر کے طور پر کی گئی ہے، پولیس ذرائع کے مطابق محمد رحیم کو چند روز قبل نامعلوم موٹر سائیکل سواروںنے اغوا کر لیا تھااور پیر کے روزنہنگ ندی سے ان کی لاش ملی ہے ، پولیس کے مطابق انہیں فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا ہے ، علاوہ ازیں 17جولائی کو بلیدہ کے علاقہ ریکو سے ملنے والی لاش جو شناخت کیلئے ٹیچنگ ہسپتال تربت میں رکھی گئی تھی ، اس کی شناخت ساجد ولد محبوب سکنہ شہرک تربت کے نام سے کرلی گئی ہے ، پولیس کے مطابق ان کی شناخت ان کے والد نے کی ہے ، لاش پر گولیوں کے نشانات تھے ۔

WhatsApp
Get Alert