پاکستان اور عمان کا سیاحت کو فروغ اور تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کیلئے دونوں ممالک کے درمیان فیری سروس شروع کرنے کا فیصلہ
اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سمندری راستہ بحال اور فیری سروس شروع کرنے پر بات چیت ہوئی . شیخ رشید احمد نے عمانی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور عمان کے درمیان تعلقات اسلامی بھائی چارے، باہمی اعتماد پر قائم ہیں، پاکستان عمان کے شہریوں کو پاکستان میں تجارت اور سیاحت کے لیے ویزہ شرائط میں نرمی کے لیے تیار ہے . انہوں نے کہا کہ تجارت اور سیاحت کے خواہش مند عمانی شہریوں کو ویزہ کے حوالے سے ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی . اس موقع پر مہمان سفیر نے کہا کہ پاکستان اور عمان کے درمیان فیری سروس کا آغاز جلد ہوگا، جس سے دو طرفہ تجارت اور سیاحت کو بے پناہ فروغ ملے گا . انہوں نے کہا کہ فیری سروس کی مدد سے پاکستان سے عازمین حج و عمرہ باآسانی حرمین شریفین بھی جا سکیں گے . . .