عوامی نیشنل پارٹی نے مائینز اینڈ منرل ایکٹ کو بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر، اصغر خان اچکزئی نے مائینز اینڈ منرل ایکٹ کو بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ اس پٹیشن کو نیشنل لائر فورم سے وابستہ وکلاء کے ذریعے دائر کیا گیا ہے۔
پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ بلوچستان کے عوام کے قدرتی وسائل پر ان کے حقِ اختیار کو سلب کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، پٹیشن میں اس ایکٹ کو صوبائی خودمختاری کے آئینی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ اس قانون کے ذریعے بلوچستان کے عوام کو ان کے جائز حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے۔
