سابق وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو اور سردار چنگیز خان ساسولی کے درمیان میں اہم ملاقات

آئندہ ملکر قلات کے مسائل اور صوبے کی ترقی وخوشحال میں جدوجہد کی جائے گی۔میرضیاء اللہ لانگو، سردار چنگیز خان ساسولی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو اور سردار چنگیز خان ساسولی کے درمیان میں اہم ملاقات ہوئی جس میں آئندہ قلات سمیت بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کے لئے ملکر جدوجہد کرنے کا اعلان کیا ۔
کوئٹہ میں سابق وزیر داخلہ میرضیاء اللہ لانگو اور سردار چنگیز خان ساسولی کے درمیان خوشگوار ملاقات ہوئی جس میں قلات اور بلوچستان کی سیاسی وسماجی سمیت جملہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیااس موقع پر دونوں رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ملکر قلات کے مسائل اور صوبے کی ترقی وخوشحال میں جدوجہد کی جائے گی۔
سابق وزیر داخلہ میرضیاء اللہ لانگو اور سردار چنگیز خان ساسولی نے کہا ہے کہ ہمیشہ بلوچستان میں امن وخوشحالی،بھائی چارگی کے فروغ اور عوام کی خدمت کو نصب العین سمجھا ہے جسے اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں سیاست اور صوبے کی قبائلی روایات ہماری پہنچان ہے۔

WhatsApp
Get Alert