‘ٹرمپ نے بہادرانہ کام کیا’، ٹیرف کے معاملے پر بورس جانسن کی نام لیے بغیر بھارت پر تنقید


برطانيه(قدرت روزنامہ)سابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے امریکا کی جانب سے ٹیرف لگانے کے معاملے پر نام لیے بغیر بھارت پرتنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈٹرمپ نے بہادرانہ اور منطقی کام کیا۔
بدھ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا جس کے بعد اب بھارت پر مجموعی امریکی ٹیرف 50 فیصد ہوگیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارت سے درآمد کی جانے والی اشیا پر اضافی ڈیوٹی عائد کرنا مناسب اور ضروری ہے، بھارت روس سے بلاواسطہ اور بالواسطہ تیل درآمد کر رہا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ بھارت اچھا تجارتی پارٹنر نہیں، بھارت روس سے تیل کی خریداری جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس طرح وہ یوکرین میں جنگی مشین کو ایندھن فراہم کررہا ہے۔
سابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے امریکا کی جانب سے مزید ٹیرف لگانے کے بعد نام لیے بغیر بھارت پرتنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈٹرمپ نے بہادرانہ اور منطقی کام کیا ،آخرکار ان ممالک کو سزا دی جو روسی تیل وگیس خرید کر پیوٹن کی شیطانی جنگی مشین کو فنڈز فراہم کرتے ہیں۔
بورس جانسن نے سوال کیا کہ برطانیہ اور باقی یورپ کی ایسا کرنے کی ہمت کب ہوگی؟
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اضافی ٹیرف لگانے پر بھارت نے ردعمل میں کہا ہے کہ بھارت پراضافی ٹیرف عائد کرنے کا امریکی اقدام بےحد افسوسناک ہے۔
بھارتی وزات خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت جو کررہا ہے وہی اقدامات کئی دوسرے ممالک بھی اپنے قومی مفاد میں کررہے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکی اقدام ناانصافی پر مبنی، بلاجواز اور غیرمنصفانہ ہیں، بھارت اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔

WhatsApp
Get Alert