پی ٹی آئی انصاف یوتھ ونگ لاہور کے سینئر نائب صدرنے میاں شہزاد فاروق کی بازیابی کا مطالبہ کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی انصاف یوتھ ونگ لاہور کے سینئر نائب صدرمحمد عمارنے میاں شہزاد فاروق کی بازیابی کا مطالبہ کر دیا۔
محمد عمارنےویڈیو بیان میں کہا ہے کہ میں اللہ کو حاضر ناظر جان کر اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ 5اگست کو میاں شہزاد فاروق جو میاں عباد فاروق کے بھائی ہیں ہمارے ساتھ ریلی میں موجود تھے،جب ان پر بے انتہا تشدد کیا گیاان کو چلتی ہوئی موٹر سائیکل سے اس طرح گرایا گیا جو کسی جانور کے ساتھ کرنے سے بھی انسان ڈر جائے،اس کے بعد ان کو زمین پر روندا گیا۔
پی ٹی آئی انصاف یوتھ ونگ لاہور کے سینئر وائس صدرکاکہناتھا کہ ان کو کسی تھانے منتقل کرنے کی بجائے ،کسی عدالت منتقل کرنے کی بجائے ان کو نامعلوم افراد کی جانب سے اغوا کیا جاناانتہائی شرمناک عمل ہے، وہ فارم 45کے تحت جیتے ہوئے منتخب ایم این اے ہیں جنہوں نے مریم نواز دردناک شکست دی۔
محمد عمار کاکہناتھا کہ ہم اس بات کا مطالبہ کرتے ہیں کہ میاں شہزاد فاروق کو جلد از جلد کسی عدالت میں پیش کیا جائے یا ان کو جلد از جلد بازیاب کروایا جائے،ان کاکہناتھا کہ احتجاج ہر پاکستانی کا حق ہےاور ہم احتجاج عمران خان کی رہائی تک کرتے رہیں گے۔
میاں عباد فاروق کے بھائی شہزاد فاروق کو چلتی ہوئی موٹر سائیکل سے گرایا گیا اور اس کے بعد انہیں زمین پر روندا گیا اور اس کے بعد انہیں تھانے منتقل نہیں کیا گیا۔ وہ فارم 45 کے تحت جیتنے والے ایم این اے ہیں جنہوں نے مریم نواز کو دردناک شکست دی، آئی ایس اید لاہور کے صدر کا بیان pic.twitter.com/icVManyv50
— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) August 7, 2025
