فرحان ورک کا بھارتی ماہر علم نجوم کی انڈین پرائم لیڈرز پر حملے کی پیش گوئی پر جامع تبصرہ


لاہور(قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا انفلوئنسرفرحان ورک نے بھارتی ماہر علم نجوم انیردھ کی پیشگوئی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی انٹیلی جنس حکام ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاریوں میں مصروف ہوں،اس بار بہار الیکشن مہم کے دوران بی جے پی یا بھارتی حکومت کی ٹاپ لیڈر شپ کو نشانہ بنایاجا سکتا ہے اور اس کا الزام پاکستان پر لگا کر ایک نئی جنگ کا آغاز کیا جا سکتا ہے۔
فرحان ورک کا اپنے یوٹیوب چینل پرکہناتھا کہ بھارت میں بالخصوص مودی جیسے لوگ علم نجوم پر بہت زیادہ یقین رکھتے ہیں،ہم بطور مسلمان ان چیزوں پر ایمان نہیں رکھتے،ہم نے چونکہ دشمن پر نظر رکھنی ہے اس لئے ہمیں ان چیزوں پر نظر رکھنی چاہئے وہاں پر کیا پراگرس ہو رہی ہے،سوشل میڈیا انفلوئنسر کاکہناتھا کہ پوری دنیا میں یہ ٹرینڈ دیکھا گیا ہے کہ جتنے بھی آسٹرولوجرز ہوتے ہیں یہ براہ راست انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ رابطے میں ہوتے ہیں،ان کا مقصد رائے عامہ ہموار کرنا یا عوام کو کسی ایسی خبر کیلئے ذہنی طور پر تیار کرنا ہوتا ہےجو اگر فوراً آئے تو عوام کیلئے ہضم کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔
فرحان ورک کاکہناتھا کہ بھارت کے علم نجوم کے ماہر انیردھ نے ایک پیش گوئی کی ہے کہ بھارت کے پرائم لیڈرز(صف اول کے رہنماؤں)پر حملہ ہوسکتا ہےاور یہ حملہ مشرق کی جانب سے ہو سکتا ہے،اس کا مطلب ہے کہ بھارت کے صف اول کے لیڈرزجن میں مودی،اجیت دوال،امیت شاہ،بی جے پی کی جو لیڈرشپ ہے،یابھارت کے جو صدر ہیں،ان پر اب ایک حملہ ہو سکتا ہے،ان پر یہ حملہ بھارتی ریاستوں مغربی بنگال،جھاڑکنڈ،پٹنہ، تلگنہ،آندھر پردیش،تامل ناڈو، ویسٹ بنگال، بہارمیں بھی ہوسکتاہے۔
فرحان ورک کاکہناتھا کہ سب کو معلوم ہے کہ نومبر میں بہار میں الیکشن بھی ہیں،بھارتی ماہر علم نجوم کی خبر سے یہ تاثر ملتا ہے کہ ہو سکتا ہے بھارتی انٹیلی جنس حکام ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاریوں میں مصروف ہوں،اس دفعہ یہ فالس فلیگ آپریشن غالباً بہار کی الیکشن مہم کے دوران پلان کیا جائے گا ،اس میں ہو سکتا ہے کہ بی جے پی یا بھارتی حکومت کی ٹاپ لیڈر شپ ہے اس کو نشانہ بنایا جائے اور اس کا الزام پاکستان پر لگا کر ایک نئی جنگ کا آغاز کیا جائے۔

WhatsApp
Get Alert