سانحہ 8 اگست ملکی تاریخ کا سیاہ باب ہے، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی: میر ضیاءاللہ لانگو


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیر داخلہ اوربلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی نائب صدر میر ضیاءاللہ لانگو نے سانحہ 8 اگست 2016 کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن صوبے اور ملک کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ 8 اگست کے شہداءکی نویں برسی کے موقع پر اپنے تعزیتی بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ نو برس قبل کوئٹہ میں ہونے والا یہ المناک واقعہ نہ صرف درجنوں قیمتی جانیں لے گیا بلکہ صوبے کے عوام کو گہرے صدمے میں مبتلا کر گیاسانحہ کے شہداءنے وکالت کے پیشے اور جمہوری اقدار کے تحفظ کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گیدہشت گردوں کا مقصد خوف و ہراس پھیلانا اور ریاستی اداروں کو کمزور کرنا تھا مگر قوم نے اتحاد اور حوصلے سے اس سازش کو ناکام بنایا۔انہوں نے کہاکہ 8اگست 2016کے دن وکلاء، صحافیوں اور دیگر بے گناہ افراد کی شہادت نے قوم کو متحد کیا اور دہشتگردی کے خلاف عزم کو مزید مضبوط بنایا دہشتگردوں نے معصوم جانوں کو نشانہ بنا کر انسانیت کے خلاف بدترین جرم کیا لیکن ہمارے شہداءکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔میر ضیاءاللہ لانگو نے کہاکہ 8 اگست کا دن ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ ہم دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں تاکہ آئندہ نسلیں امن و سلامتی کے ماحول میں زندگی گزار سکیں۔سابق وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداءکے درجات بلند کرے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

WhatsApp
Get Alert