کراچی: ٹرک کی ٹکر کے واقعات میں خاتون اور 8 سالہ بچی جاں بحق، ڈرائیور گرفتار


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں ٹرک سے ہونے والے حادثات نے مزید 2 جانیں لے لیں۔
پولیس کے مطابق واقعہ سائٹ باچاخان چوک کےقریب پیش آیا جہاں ٹرک کی ٹکر سےخاتون جاں بحق ہوئی جس کے بعد پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام کا کا کہناہے کہ خاتون موٹرسائیکل سےگری اور ٹرک کی زد میں آگئی۔
ایک اور واقعے میں کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں ٹرک کی ٹکر سے 8سال کی بچی جاں بحق ہوئی۔
پولیس کے مطا بق بچی بس سے اتر کر روڈ پار کررہی تھی کہ ٹرک نے ٹکر ماردی۔
پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹرک کو تھانے منتقل کردیا گیا جبکہ گرفتار ڈرائیور کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں تھا۔

WhatsApp
Get Alert