ولادیمیر پیوٹن نے نومبر میں وزیر اعظم شہبازشریف کو دورۂ روس کی دعوت دے دی


بیجنگ(قدرت روزنامہ)روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں، پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔اس موقع پر صدر پیوٹن نے وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف کو نومبر میں دورۂ روس کی دعوت دی۔
روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ پاکستان کو قدرتی آفت کا سامنا ہے، پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر افسوس ہے۔انہوں نے کہا کہ روس اور پاکستان کے درمیان تعلقات کے فروغ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، امید ہے کہ پاکستان قدرتی آفات سے درپیش مشکلات کا کامیابی سے مقابلہ کرے گا۔
اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ روس کے ساتھ دو طرفہ تجارت بڑھانا چاہتے ہیں، ہم درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، پاکستان اور روس زراعت، توانائی اور ٹرانسپورٹ میں تعاون بڑھانے کے پروٹول پر دستخط کر چکے ہیں۔روس کے ساتھ مضبوط تعلقات کے خواہشمند ہیں، پاکستان روس کے ساتھ دو طرفہ تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے، روس اور پاکستان کے مختلف شعبوں میں بہت اچھے تعلقات رہے ہیں، روس کے ساتھ تجارتی روابط بھی بڑھانا چاہتے ہیں۔ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے خواہشمند ہیں، روس کے ساتھ دو طرفہ تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں، پاکستان خطے میں امن، ترقی اور خوش حالی کا فروغ چاہتا ہے۔

WhatsApp
Get Alert