پنجاب حکومت نے سیلاب میں پھنسے شہریوں کو نکالنے کیلئے ڈرون کا استعمال شروع کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب میں سیلابی صورتحال شدت اختیار کرتی جارہی ہے جبکہ جلالپور پیروالا میں شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہاہے جس کیلئے حکومت نے اب ڈرونز کی مدد بھی لینا شروع کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ ’’پنجاب سیلاب میں پھنسے شہریوں کو نکالنے کیلئے ڈرون استعمال کرنے والا پہلا صوبہ بن گیاہے، ڈرونز کو ملتان میں تعینات کر دیا گیاہے، یہ 200 کلو تک وزن اٹھا سکتا ہے ‘‘۔
Punjab becomes the first province in the country to utilize drones for airlifting people stranded by floods. The drones have been deployed in Multan. It can carry up to 200 kg weight. pic.twitter.com/9YGA7JYd9l
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) September 10, 2025
