کشتی والے سیلاب سے لوگوں کو نکالنے کا فی کس 10 ہزار روپے لے رہے ہیں: اسد اللہ خان


لاہور(قدرت روزنامہ)سینئر صحافی اسد اللہ خان نے انکشاف کیاہے کہ پرائیویٹ کشتی والے ایک فیملی کو سیلاب سے نکالنے کا ڈیڑھ لاکھ روپے تک لے رہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق اسد اللہ خان نے بتایا کہ پرائیویٹ کشتی والے ایک سے ڈیڑھ لاکھ روپے فیملی کو سیلاب سے نکالنے کے لے رہے ہیں، فاصلے کے حساب سے پیسے ہیں، فی سواری کے حساب سے بھی پیسے لیئے جارہے ہیں جو کہ 10 ہزار روپے فی کس ہیں، ایک فیملی نے بتایا کہ ہمارے پاس 6 لوگوں کے پیسے تھے 60 ہزار روپے جبکہ ہمارے پاس ساتواں 10 سال کا بچہ تھا ہم نے کہا کہ یہ تو گود میں بیٹھ جائے گا، کشتی والے نے کہا کہ یا اسے یہیں چھوڑ دو یا پھر 10 ہزار روپے مزید دو ،ایک بڑے بیڑے والا نوجوان اپنے محلے سے 181 لوگوں کو نکال کر باہر لایا ہے۔

WhatsApp
Get Alert