بھارتی ذہنی طور پر تباہ ہو چکے ہیں، اقوام متحدہ سے ان کیلئے بحالی پروگرام شروع کرنے کی درخواست کی جا سکتی ہے : فواد چوہدری


لاہور(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کے میچ کے بعد دیئے گئے بیان پر رد عمل جاری کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ سے درخواست کی جاسکتی ہے کہ بھارتی قوم کیلئے ’ ری ہیب‘ منصوبہ شروع کرے۔
تفصیلات کے مطابق ایکس پر جاری پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ ’’ہندوستانی ذہنی طور پر تباہ ہو چکے ہیں، اقوامِ متحدہ سے درخواست کی جا سکتی ہے کہ وہ بھارتی قوم کے لیے بحالی (ری ہیب) منصوبہ شروع کرے، پاکستان کو اس کوشش کی قیادت کرنی چاہیے، آخر ہم ایک ذہنی طور پر معذور پڑوسی پسند نہیں کرتے‘‘۔
یاد رہے کہ سوریا کمار یادیو نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم پہلگام دہشت گرد حملے کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ان سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں اور آج کی جیت کو بھارتی مسلح افواج کے نام کرتے ہیں۔‘‘

WhatsApp
Get Alert