جب آ پ لوگوں کی ماؤں بیٹیوں کے دوپٹے کھینچ کر ڈنڈے ماریں تو یہ ظلم ہے: کیپٹن (ر) صفدر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء کیپٹن (ر ) صفدر نے بتایاہے کہ میں خواجہ آصف سےشانگلہ میں ملا اور ان کو کہا کہ جو ریحانہ ڈار کیساتھ جو سلوک کیاگیاتو انہوں نے کہاکہ مجھےمیری مری ماں کی قسم ،میرا کوئی قصور نہیں میرا دل صاف ہے،وہ یہاں ایک تقریب سے خطاب اور ڈیلی پاکستان سے خصوصی گفتگو کررہے تھے۔
لیگی رہنما کا مزیدکہناتھاکہ میں اس کا(خواجہ آصف) وکیل نہیں لیکن ریحانہ ڈار کے شوہر، نوازشریف کے ساتھ رہے ، اس کا چاہنے والا تھااور نوازشریف اتنا احسان فراموش نہیں کہ جیل میں اس کے ساتھ چلنے والے کی بیوی کو جو گھسیٹے ، وہ جابر ہے، ظالم ہے، ہم ایسے لوگوں کا ساتھ نہیں دیں گے، ریحانہ ڈار کیساتھ جوسلوک ہوا، میںاس خاتون کیساتھ کھڑاہوں، جب آ پ لوگوں کی ماؤں بیٹیوں کے دوپٹے کھینچ کر ڈنڈے ماریں تو یہ ظلم ہے۔
میں خواجہ آصف سےملا اور ان کو کہا کہ جو ریحانہ ڈار کوجیسے گھسیٹہ گیا، خواجہ آصف فوراًبولےمجھےمیری مری ماں کی قسم میرا کوئی قصور نہیں میرا دل صاف ہے۔۔۔ ریاست نے جو سلاک کیا ریحانہ ڈار کے ساتھ میں اُس ماں کے ساتھ کھڑا ہوں۔۔ ہمارے نبی نے ہمیں بتایا کہ عورت کا کیا مقام ہے، کیپٹن صفدر pic.twitter.com/9Ay17icNfF
— Malik rehan (@rehanmaliik) September 19, 2025
انہوں نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا اور موقف اپنایاکہ تمام الیکشنز میں دھاندلیوں کی انکوائری کرائی جائے۔
کیپٹن ( ر) صفدر نے کہا کہ بہتر ہوگا کہ پورا الیکشن کمیشن ہی مستعفی ہو جائے، قوم اب مزید پھانسیوں کی متحمل نہیں ہو سکتی۔
