حارث رؤف نے فیلڈنگ کے دوران جملے کسنے پر بھارتی شائقین کو 0-6 کا اشارہ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نے 0-6 کا نشان دکھا کر معرکہ حق میں پاک فضائیہ کے شاہینوں کا کارنامہ یاد کرادیا۔
بھارت کی بیٹنگ کے دوران حارث رؤف باؤنڈری پر فیلڈنگ کر رہے تھے کہ مبینہ طور پر بھارتی تماشائیوں کے نعروں کے جواب میں حارث نے ہاتھوں کی انگلیوں سے 0-6 کا نشان بنایا اور ہاتھ سے جہاز اڑانے اور گرنےکا اشارہ بھی کیا۔
حارث کے اس اقدام پر سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا ہوگیا اور بھارتی صارفین آگ بگولہ ہوگئے۔
خیال رہے کہ مئی میں معرکہ حق میں بھارت کے 6 طیارے گرانے کے بعد پاک فضائیہ کے ائیروائس مارشل اورنگزیب احمد نے کہا تھا کہ پاک فضائیہ کو بھارت کی فضائیہ کے مقابلے 6 صفر سے کامیابی ملی ہے۔
