کیا قیمتوں کی دوڑ میں وقفہ آ گیا؟ جانیے فی تولہ سونے کی تازہ ترین نرخ


کراچی (قدرت روزنامہ)آج 24 ستمبر 2025 کو مقامی اور بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہیں، مقامی صرافہ بازار میں ایک تولہ سونے 3 لاکھ 98 ہزار 800 روپے میں خریدا اور بیچا جا رہا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے نرخ کے مطابق آج سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور 24 قیراط سونے کا فی تولہ ریٹ 3 لاکھ 98 ہزار 800 روپے رہا جبکہ 10 گرام 24 قیراط سونا 3 لاکھ 41 ہزار 906 روپے میں دستیاب رہا۔ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 3 لاکھ 13 ہزار 425 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
مقامی مارکیٹس میں چاندی کی قیمت بھی مستحکم رہی اور فی تولہ 24 قیراط چاندی 4 ہزار 637 روپے اور 10 گرام چاندی 3 ہزار 975 روپے میں فروخت ہوئی۔
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3 ہزار 770 ڈالر فی اونس رہی جبکہ چاندی کی قیمت 44.10 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز منگل کو پاکستان میں میں فی تولہ سونا 5100 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 98 ہزار 800 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

WhatsApp
Get Alert