کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں آج بھی بارش کا امکان


کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ کے مختلف شہروں میں آج بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ کراچی، حیدرآباد، تھرپارکر، عمر کوٹ اور سانگھڑ سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں آج بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بھارتی گجرات سے ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم بحیرۂ عرب میں داخل ہو رہا ہے۔
گزشتہ روز بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
کراچی میں کل سب سے زیادہ بارش ائیر پورٹ کےاطراف میں 33 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
بارش کے بعد آئی آئی چندریگر روڈ، شارع فیصل اور ایم اے جناح روڈ سمیت شہر کی مرکزی شاہراہوں پر پانی جمع ہو گیا جس سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی۔
ٹریفک جام کے باعث ہزاروں افراد سڑکوں پر پھنسے رہے ، ایمبولینسوں کو راستہ نہ ملنے سے مریضوں کو بھی مشکلات کا سامنا رہا۔

WhatsApp
Get Alert