دبئی مرینا میں زیرِ تعمیر عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی
جس کے باعث قریبی علاقے میں ہر طرف دھواں دور دور تک دیکھا گیا

دبئی(قدرت روزنامہ)دبئی مرینا میں واقع الحبتور گرینڈ کے قریب زیرِ تعمیر عمارت میں بدھ کی صبح اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث صبح تقریباً ساڑھے سات بجے دھواں دور دور تک دیکھا گیا۔
خلیجی میڈیا کے مطابق دبئی سول ڈیفنس کے آپریشن روم کو بدھ 6 مئی 2026ء کو صبح 7 بج کر 6 منٹ پر واقعے کی اطلاع موصول ہوئی، اطلاع ملتے ہی المرسا فائر اسٹیشن کی ٹیم کو فوری طور پر روانہ کیا گیا، جو صرف سات منٹ میں یعنی 7 بج کر 13 منٹ پر موقع پر پہنچ گئی۔
🇦🇪 A fire broke out this morning at The Residences at Al Habtoor Grand, a 50-storey building under construction in Dubai Marina, next to the Habtoor Grand Hotel.
Dubai Civil Defence and police responded quickly, bringing it under control.pic.twitter.com/5rzSIxUmVK
— Mario Nawfal (@MarioNawfal) May 6, 2026
سول ڈیفنس حکام نے بتایا ہے کہ آگ درمیانے درجے کی تھی اور زیرِ تعمیر عمارت کے اندر لگی، صبح 8 بج کر 51 منٹ پر فیلڈ کمانڈرز نے تصدیق کی کہ صورتحال پر قابو پا لیا گیا ہے اور کولنگ آپریشن جاری ہے، واقعے میں کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، کولنگ آپریشن مکمل ہونے کے بعد مقام کو ضابطے کے مطابق متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا جائے گا۔
