اسٹیج اداکاراﺅں کی نازیبا ویڈیو بنانیوالا ملزم گرفتار۔۔۔کس کے کہنے پر ویڈیوز بنائی؟؟بڑا نام سامنے آگیا
کاشف چن نے اپنے بیان میں بتایا کہ انہیں سٹیج اداکارہ خوشبو خان نے ویڈیو بنانے کیلئے کہا اور رقم بھی دلوائی . خوشبو خان نے ہی انہیں موبائل میں ایک ایپ انسٹال کرکے دی جس سے خفیہ طور پر ویڈیو بنتی تھی . ایف آئی اے کرائم سیل نے کاشف چن کے موبائل کا فرانزک بھی کر لیا ہے اور بھیجی گئی ویڈیوز کی تفصیلات بھی اکٹھی کر لی ہیں . واضح رہے کہ شالیمار تھیٹر بھٹہ چوک میں سٹیج اداکاراوں مہک نور ،زارا خان،اور سلک کی برہنہ ویڈیوز بناکروائرل کی گئی ہے . ویڈیوز اداکاراوں کے میک اپ رومز میں لگے شیشوں کے پیچھے خفیہ کیمرے لگا کر ریکارڈ کی گئیں . جس پر اداکاراوں نے ایف آئی اے سائبر کرائم سیل میں درخواست دی تھی . ویڈیوز میں اداکارائیں ملبوسات اتارتے اور تبدیل کرتے ہوئے نظر آتی ہیں . شالیمار تھیٹر کے چیئرمین ملک طارق کا ان ویڈیوز کے حوالے سے کہنا تھا کہ یہ ویڈیو بنانے والے کو تلاش کررہے ہیں، ویڈیو تھیٹر کے کسی ملازم یا فرد نے نہیں بنائیں اور نہ ہی تھیٹر ز میں ہم ایسا کرنے دیتے ہیں الزام ہے،حقیقت جلد ہی منظر عام پر آئے گی . . .