عمران خان سے ملاقات کے بغیر لانگ مارچ کال آف کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: حلیم عادل شیخ

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ مذاکرات میں 3 بنیادی نکات پر ڈیڈ لاک ہوا، عمران خان سے ملاقات کے بغیر لانگ مارچ کال آف کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق اپنے ایک بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات بنیادی مطالبہ تھا جو حکومت نے تسلیم نہیں کیا، بانی کی صحت اور علاج معالجے پر بھی حکومت سے اتفاق نہیں ہوسکا۔
حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ وفاق اور صوبے مل کر مشاورت سے دہشتگردی کے خلاف متفقہ لائحہ عمل بنائیں۔
ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے وسیع مشاورت کے بجائے جلد بازی میں فیصلے کرنے کی کوشش کی۔
