کوئٹہ میں افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، اب تک 35 ہزار افراد وطن واپس جا چکے — ڈپٹی کمشنر کوئٹہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)افغان مہاجرین کے خلاف کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔ تیسرے مرحلے میں اب تک ضلع کوئٹہ سے 35 ہزار افغان مہاجرین واپس اپنے ملک جا چکے ہیں۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے بتائی۔
نہوں نے کہا کہ ضلع کوئٹہ میں بڑی تعداد میں افغان مہاجرین کاروبار سے وابستہ ہیں، اور ایسے افراد کو اپنے مالی و تجارتی معاملات نمٹانے کے لیے کچھ وقت درکار ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ آئندہ چند دنوں میں افغان مہاجرین کی واپسی کے عمل میں مزید تیزی آنے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اس عمل کو پرامن اور منظم طریقے سے مکمل کرنے کے لیے تمام اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے۔
