کوئٹہ: سریاب کلی گوہر آباد میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے علاقے سریاب کلی گوہر آباد کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کا نشانہ بننے والا شخص بالاناڑی حاجی شہر کا رہائشی تھا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، لاش کو ضروری کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری ہے۔
