کوئٹہ کے تمام سکولوں میں خسرہ (MR) اور پولیو ویکسینیشن مہم شروع کرنیکا فیصلہ ‘ مہم 10 نومبر سے 29 نومبر 2025 تک جاری رہے گی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان نے صحتِ عامہ کے ایک اہم اقدام کے تحت، کوئٹہ کے تمام سکولوں میں خسرہ (MR) اور پولیو ویکسینیشن کی ایک مربوط مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر (G) کوئٹہ، جناب انوار کاکڑ کے دفتر سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوئٹہ کے نام جاری کیے گئے مراسلے (نمبر 480/DEOC/DC/QTA، بتاریخ 3 نومبر 2025) کے مطابق، یہ ویکسینیشن مہم 10 نومبر سے 29 نومبر 2025 تک جاری رہے گی۔

مراسلے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سکولوں میں موجود پانچ سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو ویکسینیشن ٹیموں کے ذریعے ویکسین لگوانے کی اجازت دیں۔ ڈپٹی کمشنر نے اس قومی مقصد کی تکمیل کے لیے تمام متعلقہ عملے سے ‘ڈيوٹی کی لائن پر فوری ردعمل’ کی توقع ظاہر کی ہے اور ان کے تعاون کو سراہا ہے۔
اس مہم کا مقصد خسرہ اور پولیو کی بیماریوں کے خاتمے کو یقینی بنانا اور سکولوں میں بچوں کی صحت کا تحفظ کرنا ہے۔

WhatsApp
Get Alert