بلوچستان حکومت کے ہیلی کاپٹر کو ‘ٹریکٹر’ سے کیوں کھینچا گیا؟ ویڈیو وائرل ہونے پر صوبائی حکام کی وضاحت”


کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان حکومت کے ایک ہیلی کاپٹر کو ٹریکٹر کی مدد سے کھینچ کر لے جانے کی ایک حیران کن ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے، جس پر صارفین کی جانب سے مختلف اور شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ اس منظر نے حکومتی وسائل کے استعمال پر سوالات کھڑے کر دیے، جس کے بعد صوبائی حکام کو فوری طور پر وضاحت جاری کرنا پڑی۔ صوبائی حکام نے وائرل ویڈیو کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معمول کی کارروائی ہے اور ہیلی کاپٹر کو ہینگر سے ائیرپورٹ رن وے تک اسی طریقے سے منتقل کیا جاتا ہے۔ حکام نے یقین دلایا کہ صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر مکمل طور پر درست اور فعال حالت میں ہے اور ٹریکٹر کے ذریعے کھینچنے کا مقصد اسے محفوظ طریقے سے رن وے تک لے جانا تھا۔ تاہم، سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد اس وضاحت پر غیر مطمئن نظر آئی۔

WhatsApp
Get Alert