مکران کوسٹل ہائی وے پر ‘مسلح افراد نے اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار کو یرغمال بنانے کے بعد چھوڑ دیا ‘ محافظوں سے اسلحہ چھین کر لے گئے ، باؤزر کو آگ لگا دی


گوادر(قدرت روزنامہ) پسنی کے قریب شتنگی میں سرکاری حکام کو یرغمال بنا کر اسلحہ چھین لیا گیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تلاش جاری ہے۔
گوادر: پسنی کے قریب شتنگی کے مقام پر مکران کوسٹل ہائی وے پر نامعلوم مسلح افراد نے ناکہ بندی کرکے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ اطلاعات کے مطابق، مسلح افراد نے وہاں سے گزرنے والے اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار کو عارضی طور پر یرغمال بنانے کے بعد چھوڑ دیا، تاہم ان کے محافظوں سے اسلحہ چھین لیا۔
اس واقعے کے دوران مسلح افراد نے گوادر سے کراچی جانے والی ایک باؤزر گاڑی کو بھی آگ لگا دی، جس سے گاڑی جل کر خاکستر ہو گئی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

WhatsApp
Get Alert