جے یو آئی ف نے محمود خان اچکزئی کو قائد حزبِ اختلاف تسلیم کرلیا، اپوزیشن کی بڑی جماعت کا حق ہے: سینیٹر کامران مرتضیٰ


اسلام آباد (ڈیلی قدرت) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کا واضح مؤقف ہے کہ اپوزیشن میں سب سے بڑی سیاسی جماعت کو قائد حزبِ اختلاف منتخب کرنے کا حق حاصل ہے، چاہے وہ عددی اکثریت میں نہ بھی ہو۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جانب سے محمود خان کو قائد حزبِ اختلاف کے طور پر نامزد کرنے کے فیصلے کو جے یو آئی ف نے قبول کیا ہے اور اس کی مکمل حمایت کی ہے۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ نے وضاحت کی کہ جے یو آئی ف پارلیمنٹ میں اصولی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور ہر آئینی و جمہوری فیصلے میں اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت اس بات پر متفق ہے کہ اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کو ایوان میں نمائندگی اور قیادت کا حق دیا جانا جمہوری روایت کے مطابق ہے۔

WhatsApp
Get Alert