” ووٹر کی عمر 18 سے بڑھاکر 30 سال کرنیکی تیاری؟حبیب اکرم کا تبصرہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ترمیم کے مسودے بارے ابھی طرح طرح کے مفروضے ہیں۔ یہ بات بھی کی جارہی ہے کہ ووٹر کی عمر بھی بڑھائی جارہی ہے۔ وہ اسلئے کہ چونکہ پی ٹی آئی کے ووٹرز 18 سال کے نوجوان زیادہ تعداد میں ہیں تو کسی بقراط کے ذہن میں یہ بھی آیا ہے کہ انکے علاج کیلئے ضروری ہے کہ ووٹر کی عمر ہی بڑھا کر 30 سال کردو۔تاہم یہ(بات) حتمی نہیں ہے: حبیب اکرم
پاکستان میں گزشتہ کچھ عرصے میں ایک ہی ترمیم کے تین تین مسودے پھر رہے ہوتے تھے۔ عین ممکن ہے کل بھی پانچ سات مسودے پھر میدان میں آجائیں: حبیب اکرم
جہاں تک وفاقی کابینہ سے مسودے کی منظوری کا تعلق ہے ان کو بند لفافے میں بھی ایک چیز پیش کر دی جائے اور کہا جائے یہ آسمان سے آئی ہے اس کے اندر ایک آئینی ترمیم ہے قبول کر لیں بغیر پڑھے پوری کابینہ اس کو منظور کر لے گی حبیب اکرام

WhatsApp
Get Alert