آئینی عدالتیں بننی چاہئیں، پیپلزپارٹی 27 ویں ترمیم کے 3 نکات پر سپورٹ کریگی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آئینی عدالتیں بننی چاہئیں۔آرٹیکل 243 میں ترمیم کے حوالے سے پیپلز پارٹی حمایت کرے گی۔
پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا میثاقِ جمہوریت کے دیگر معاملات کو بھی دیکھنا چاہیے، ہم نے پہلے این ایف سی ایوارڈ دیا، پھر اٹھارہویں ترمیم لائی گئی۔ چیف الیکشن کمشنر اور دوہری شریت کے معاملے پر سی ای سی اجلاس میں اتفاق نہیں ہوسکا۔ دوہری شہریت کے معاملے پر پیپلزپارٹی ترمیم کی حمایت نہیں کر سکتی ۔این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبے کے شیئر پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
بلاول بھٹو نے نے مزید کہا کل واضح کردیا تھا کہ آرٹیکل 243 میں ترمیم کی حمایت کرتے ہیں ، 27 ویں ترمیم کے ذریعے حکومت کی آئینی عدالت بنانے کی تجویز ہے۔ آئینی عدالت سے متعلق پیپلزپارٹی کا موقف واضح ہے۔ آئینی عدالت کے قیام کا مطالبہ میثاق جمہوریت میں بھی شامل ہے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ میثاق جمہوریت میں اور بھی چیزیں شامل تھیں جن پر عمل ہونا چاہیئے۔
انہوں نے کہا ججز کے ٹرانسفر سے متعلق حکومت نے اپنی تجوید دی ہے۔آئین کے مطابق صدر جج کی اجازت کے ساتھ ٹرانسفر کر سکتے ہیں ۔حکومت کی تجویز ہے کہ ججز تعیناتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی ججز ٹرانسفر کا فیصلہ کرے۔جوڈیشل کمیشن کے فورم سے ججز کا تبادلہ ہونا چاہیئے۔جوڈیشل کمیشن مناسب فورم اور وہاں سے مناسب فیصلے بھی لیے جائیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا چیف الیکشن کمشنر اور دوہری شریت کے معاملے پر سی ای سی اجلاس میں اتفاق نہیں ہوسکا۔ دوہری شہریت کے معاملے پر پیپلزپارٹی ترمیم کی حمایت نہیں کر سکتی ۔این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبے کے شیئر پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی 27 ویں ترمیم کے 3 نکات پر سپورٹ کریگی۔ آرٹیکل 243 , آئینی عدالت اور ججز ٹرانسفر سے متعلق معاملات پر سپورٹ کریں گے۔
