“بلوچستان اسمبلی اجلاس میں گرما گرمی: فلور نہ ملنے پر قائد حزب اختلاف میر یونس زہری کا واک آؤٹ کا اعلان، اسپیکر کو معذرت کرنا پڑی


کوئٹہ (قدرت روزنامہ) پیر کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکر اور قائد حزب اختلاف میر یونس عزیز زہری کے درمیان نوک جھونک اور جملوں کا تبادلہ ہوا، جس کا آغاز میر یونس عزیز زہری کے پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے ہوا۔ اپوزیشن لیڈر نے شکایت کی کہ انہوں نے متعدد بار قرارداد پر بات کرنے کی اجازت مانگی لیکن انہیں فلور نہیں دیا گیا، جبکہ قائد ایوان یا قائد حزب اختلاف کے کھڑے ہونے پر انہیں بات کرنے کا موقع دیا جاتا ہے۔ انہوں نے اسپیکر کے روئیے کے خلاف ایوان سے واک آؤٹ کرنے کا اعلان کر دیا، جس پر اپوزیشن لیڈر ایوان سے جانے لگے تو اسپیکر نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں بات کرنے کی اجازت رولز کے تحت دی جاتی ہے، تاہم انہوں نے قائد حزب اختلاف کی قدر کرتے ہوئے معذرت کر لی۔

WhatsApp
Get Alert