وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی کی چہ مگوئیوں کے دوران سرفراز بگٹی کی معنی خیز شاعری نے نئی بحث چھیڑ دی


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان کی ممکنہ تبدیلی سے متعلق جاری خبروں کے پس منظر میں صوبائی وزیر سرفراز بگٹی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک معنی خیز شعری پوسٹ سامنے آئی ہے، جس نے سیاسی حلقوں میں نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔
سرفراز بگٹی نے اپنی پوسٹ میں لکھا:
“جو کھلے میدان میں ہم سے نہ جیت سکے
وہی چھپ کر ہماری بدنامی پہ اتر آئے”
سیاسی مبصرین کے مطابق اس شعر کو موجودہ سیاسی صورتحال اور اقتدار کی رسہ کشی کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے، جبکہ سوشل میڈیا صارفین بھی اس پوسٹ کے پیچھے ممکنہ اشاروں پر بحث کر رہے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert