وائٹ ہاؤس میں ستاروں کی کہکشاں: ٹرمپ کا سعودی ولی عہد کے اعزاز میں عشائیہ، رونالڈو کی ایلون مسک کے ساتھ ’دنیا کی مہنگی ترین سیلفی‘ وائرل


واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس کے ایسٹرن روم میں دیے گئے شاندار سرکاری عشائیے نے سیاسی و سفارتی حلقوں کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ کی دنیا میں بھی تہلکہ مچا دیا ہے، جہاں سیاست، کھیل اور ٹیکنالوجی کے میدان کی بڑی شخصیات ایک چھت تلے جمع ہوئیں۔
تقریب کا سب سے یادگار لمحہ وہ بنا جب اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایلون مسک، امریکی وزیر تجارت اور دیگر اہم شخصیات کے ساتھ ایک تاریخی سیلفی لی جسے 700 ارب ڈالرز سے زائد مالیت کی شخصیات کی موجودگی کے باعث ’دنیا کی مہنگی ترین سیلفی‘ قرار دیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر صدر ٹرمپ نے رونالڈو سے ازراہِ تفنن کہا کہ آپ نے یہاں آ کر میرے بیٹے کی نظر میں میری عزت اور بڑھا دی ہے۔

WhatsApp
Get Alert