پاکستان
جانوروں کو بھی جلانے سے منع کیا گیا ہے، قاضی فائز عیسیٰ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ انسان تو کیا جانوروں تک کو بھی جلانے سے منع کیا گیا۔کراچی بار کے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ عدلیہ اور انتظامیہ الگ رہے تو کسی کو ڈرانے اور جلانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ جب ہم قانون کی پاس داری کریں گے تو ایک پُرسکون قوم ہوں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ عدلیہ اور انتظامیہ الگ رہے تو جلانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔