اس وقت ملک خطرے میں ہے ،اس خطے میں جو فیصلے ہورہے ہیں ایک نئی جنگ کی بنیاد رکھی جارہی ہے،اسد قیصر


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے اس وقت ملک خطرے میں ہے اس خطے میں جو فیصلے ہورہے ایک نئی جنگ کی بنیاد رکھی جارہی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے انہوں نے کہا سب سے زیادہ متاثر ہمارا صوبہ ہے چالیس سال سے وہاں دہشتگردی ہورہی ہے۔ ہم نے امن کے لیے تمام جماعتوں کا جرگہ بلایا جس میں متفقہ قرارداد پاس کی گئی لیکن ہمیں دکھایا جارہا کہ ہم بھیڑ بکریاں ہیں ہماری بات کی کوئی اوقات نہیں۔
اسد قیصرنے مزید کہا پاکستان میں جمہوریت ختم ہوچکی جس طرح ہری پور میں فارم 45 کو کمپیوٹر پر بدل کر پی ٹی آئی کو ہرایا گیا یہ پی ٹی آئی نہیں ہاری جمہوریت ہاری ہے۔اس سے یہ مراد ہے کہ اب پاکستان کے عوام اپنی مرضی کا نمائندہ نہیں منتخب کر سکتے جب غیرمنتخب نمائندے پارلیمنٹ میں آئیں گے تو وہ پاکستانی عوام کی نہیں اشرافیہ کے مفاد کی بات کریں گے۔ پاکستانی قوم کو کہتا ہوں اب لڑائی پی ٹی آئی کی نہیں تمہارے بنیادی حقوق کی ہے آئین اور جمہوریت دفن کی جاچکی ہے۔

WhatsApp
Get Alert